فیصل آباد: مہندی تقریب میں فائرنگ، 5 ویں کا طالب علم جاں بحق، دو زخمی، ورثاء کا احتجاج
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے لڑکا جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ روشن والا کے علاقہ 244 ر ب وسیراں کے رہائشی نوجوان کی شادی تقریب کے سلسلے میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران دولہا اور اس کے دوستوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنی شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر چودہ سالہ زین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بھگڈر مچنے سے دو فرار زخمی ہو گئے۔ مقتول زین پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے، مقتول زین کے ورثاء سمیت اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔