• news

ہفتے میں دو روز ورزش کرنا روزانہ  کسرت کے برابر مؤثر قرار

بیجنگ (نیٹ نیوز) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے ہفتے میں ایک یا دو روز ورزش کرنا روزانہ ورزش کرنے کے برابر مؤثر ہو سکتا ہے۔ چین میں قائم نیشنل سینٹر آف کارڈیولوجی ڈیزیز کی اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کی مصنفہ لیہوا ڑینگ کا کہنا تھا کہ چھٹی کے دنوں میں ورزش کرنے کے طریقے کا ان افراد میں فروغ اہم ہے جن کے لیے تجویز کردہ ہدایات کو پورا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ہفتے میں ایک یا دو سیشن ورزش کرنا پیٹ پر جمی چکنائی، کمر کی چوڑائی اور باڈی ماس انڈیکس میں کمی لانے میں اتنا ہی مؤثر ثابت ہوا جتنا روزانہ جم جانا تھا۔
 

ای پیپر-دی نیشن