پنجاب میں نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا، 717 نئے کیسز رپورٹ
لاہور (آئی این پی ) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 717 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 182 نئے کیسز سامنے آئے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 410 جبکہ لاہور میں 65 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں رواں برس اب تک 30 ہزار 320 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 6 ہزار 620 کیسز رپورٹ ہوئے۔