ن لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکومت سازی کا اعلان کرکے مخالفین کی سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے دونوں جماعتوں کی قیادت کے ملکر چلنے کے عزم نے عوام میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اب جلد حجومت سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا اور میاں شہباز شریف وزیر اعظم بنیں گے‘ نواز لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی (ن) لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ انتخابی ایجنڈا مکمل کیا مگر ہر بار نواز شریف اور اسکی حکومت کے خلاف سازشیں کی گئیں۔