سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت مجلس قائمہ خزانہ کا اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ایوان کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایف آئی کے ڈائریکٹر کراچی نے دبئی اسلامک بینک کراچی کی برانچ سے ایک کھاتے دار کے 410 ملین روپے غائب ہونے کے معاملہ کی تفتیش کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس فراڈ میں پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پانچ کھاتوں کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔