کمشنر لاہور کادورہ سمزسروسز ہسپتال ،بریفنگ ،تعمیر ات کا جائزہ
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سمزسروسز ہسپتال کے نئے کلیکشن سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سمز سروسز ہسپتال کی نئی ڈائیگناسٹک و کلیکشن لیب و سنٹر تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے علی الصبح سمزسروسز ہسپتال کا دورہ کیا اوربریفنگ لی۔ کمشنر لاہور نے لیب کے علاوہ پارکنگ اور ویٹنگ ایریا کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال کی نئی لیب کا برک و سٹیل ورک مکمل ہو گیا۔ شہریوں کو طبی سہولیات فراہمی تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی۔ کمشنر لاہور نے نئی سمز لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے حوالے سے کام کا جائزہ لیا۔ جیل روڈ فرنٹ پر نئی لیب تعمیر کی جارہی ہے۔ ہسپتال کا جیل روڈ اوپن ہونے سے روڈ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ کمشنر لاہور نے ٹائم لائنز اور ڈیڈلائن کے مطابق تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ نئی سمز ڈائیگناسٹک لیب و کلیکشن سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ڈیڈ لائن کے مطابق کام مکمل ہوگا۔ نئی سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے ساتھ پارکنگ اور ویٹنگ ایریا بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ نئی سمز لیب و کلیکشن سنٹر میں سروسز اوپی ڈی اور عام لوگ سیمپلز جمع کراسکیں گے۔ کمشنر لاہور کو چیف انجینئرٹیپا و دیگر افسران نے ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ دن رات کام جاری رکھا جائے۔