پاکستان کو جمہوری استحکام کی ضرورت ہے:رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (کلچرل رپورٹر )چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اقتدار کی بجائے ملکی سلامتی کو مدنظر رکھیں انتخابی نتائج کو کھلے دل تسلیم کیا جائے۔ عوام کو مضبوط معاشی نظام کی ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اقتدار کی بجائے ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ جس پارٹی پر عوام نے اعتماد کیا ہے اسے ہی اقتدار کی منتقلی کا حق ہے اسی کو جمہوریت کہتے ہیں۔ پاکستان سیاسی انتشار کی وجہ سے پہلے ہی اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ لہٰذا معاشی ترقی خوشحالی اور امن قائم کرنے کیلئے ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ دشمن ہمیں سیاسی اور مذہبی اختلافات کی طرف دھکیل کر اپنے مضموم اور ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔ ملکی سلامتی دہشت گردی اور انتشار کے خاتمے کیلئے مضبوط جمہوری حکومت ہی کردار ادا کر سکتی ہے۔