• news

بجلی ،پٹرول میں اضافہ کی بجائے بجلی کو سستا کیا جائے :مولانا محمد علی قادری 

لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری جنرل سیکرٹری یونس قادری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات جنید علی قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مزید غریب عوام کا خون نچوڑا ہے۔ دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ اشیاء کی قیمتیں ازخود نہ بڑھائیں۔ تمام اشیاء کی قیمتیں لکھ کر لگائیں۔ ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کو سستا فراہم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں حکومت ان بلوں کے ذریعے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن