• news

 برآمدات فروغ کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سہولیات فراہم کی جائے گی:محمد صادق

لاہور(کامرس رپورٹر ) چیف کلکٹر کسٹمز، اپریزمنٹ پنجاب محمد صادق نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کو پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین تک توسیع دینے پر کام کر رہا ہے جس کیلئے سٹیک ہولڈرز کی ایک کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی گئی ہے۔ وہ گزشتہ روز اپٹما ممبران سے برآمدات اور کسٹمز سے متعلق دیگر امور پر ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر کلکٹر کسٹمز (اپرائزمنٹ ایسٹ) لاہور عظمت طاہرہ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز نازیہ سلیم اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ارم سہیل بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین اپٹما نارتھ کامران ارشد، سینئر ممبران انجم ظفر، فیصل پرویز اور سیکرٹری جنرل اپٹما رضا باقر سمیت دیگر ممبرز بھی موجود تھے۔ کلکٹر کسٹمز نے آپٹما کو یقین دہانی کرائی کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم میں اور کسٹم کے دیگر طریقہ کار میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ برآمد کنندگان کو برآمدات کو فروغ دینے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے میں ان کی مدد کرکے ان کی سہولت کیلئے رسمی کارروائیاں کی جائیں گی۔  انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن