چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اعزاز میںالوداعی عشائیہ ملتوی کرنے کا خط
لاہور(خبرنگار)وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل نے صدر ہائیکورٹ بار ملتان رانا آصف سعید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی عشائیہ ملتوی کرنیکا خط لکھ دیا،متن میں کہا گیا ہے کہ سول کورٹس کی تقسیم کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے معاملے پر چیف جسٹس ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں، الوداعی ڈنر پنجاب کے وکلا کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترداف ہے۔