• news

 رپورٹنگ، ویریفکیشن‘ مانیٹرنگ سے کارکردگی میں اضافہ ہو گا:ذوالفقار حمید 

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کی صدارت میں سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز رابرٹس کلب میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے عہدیداران کا اجلاس ہوا۔ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے  پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے جاری ٹیکنالوجی منصوبوں کو سراہا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے متعدد اپلیکیشن لانچ کر رہے ہیں۔اپلیکیشن لانچ کرنے کا مقصد سپیشل برانچ کے ورکنگ امور کو مزید موثر بنانا ہے۔ رپورٹنگ، ویریفکیشن اور مانیٹرنگ اپلیکیشن سے سپیشل برانچ کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔اس سے قبل ہم انٹیلی جنس رپورٹنگ سسٹم کا بھی آغاز کر چکے ہیں۔جو سپیشل برانچ کی تجزیاتی رپورٹس کی تیاری میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال سپیشل برانچ کی کارکردگی کو مستعد بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ڈیجیٹلائزیشن کا استعمال انٹیلی جنس رپورٹنگ کے بدلتے منظر نامے میں بے حد مفید اور سپیشل برانچ کی ورکنگ کو مزید اپ گریڈ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے اس عزم کا اظہار کیا سپیشل برانچ میں ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا آغاز ورکنگ کو مزید بہتر بنائیگا۔اجلاس کے آخر میں سپیشل برانچ پنجاب کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن