عوامی خدمت کا اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو حاصل ہے : منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تسلسل اور وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر ن لیگ کا حکومت سازی میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دس نکاتی منشور کا اعلان کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت تشکیل دیکر بے گھر افراد کو 30 لاکھ گھر بنا کردیگی روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جائیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا جائے گا اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی پارٹی اپنے منشور پر عملدر آمد یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی عوامی خدمت کا اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو حاصل ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا،پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان مہیا کرے گی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔