تعلیم ،صحت ،فلاحی کام ہمارے منشور میں شامل ہیں : زبیراحمد انصاری
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) قوم و نوجوان اختلافات ضروررکھیں لیکن نفرت نہ پالیں اس وقت ملک کو ہر شعبہ میں استحکام کی اشد ضرورت ہے انصاری متحدہ مومنٹ ایک پائیدار نظریئے کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انصاری متحدہ موومنٹ کے چیئرمین و معروف بزنس مین زبیراحمد انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق رضائے خدا ہے اس پر عمل کرتے ہوئے انصاری متحدہ مومنٹ دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے تعلیمی ،صحت ،سماجی ،فلاحی کام ہمارے منشور میں شامل ہیں ۔