• news

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے :عمران یوسف 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے رہنما عمران یوسف ورک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نامسائد حالات کے باوجود انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے اپنی عوامی مقبولیت ثابت کر دی ہے اب پارٹی حکومت بنائے گی الیکشن میں دھاندکی کا معاملہ الیکشن کمشن میں ہے، امید ہے کہ فیصلہ حقائق پر مبنی آئیگا اگر عوام کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ حقائق کی روشنی میں نہ دیا گیا تو عدالت عظمیٰ کا رخ کیا جائیگا ، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں قابل مذمت اور جمہوریت کے منافی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں پر بدترین ظلم، جبر اور تشدد جاری ہے ایک محب وطن سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن