پاکستان میں گیس کی پیداوار انتہائی کم ہو چکی :سہیل اکرم
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)جنرل منیجر سوئی گیس سہیل اکرم نے کہا ہے کہ گیس کے بلوں میں اضافہ کی وجہ محکمہ سوئی گیس نہیں ہے بلکہ حکومت اور اوگرا کی جانب سے گیس کے نرخوں میں کئی سال بعد اضافہ کیا گیا ہے پاکستان میں گیس کی پیداوار انتہائی کم ہو چکی ہے صارفین کو گیس پہنچانے کیلئے بیرون ممالک سے آر ایل این جی مہنگے داموں منگوائی جا رہی ہیں ریٹ کے فرق کو کم کرنے کیلئے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس مو قع پر حافظ عمران،اکمل شہزاد،نوید قریشی،وسیم منج،محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے جی ایم سہیل اکرم نے کہا کہ گیس کے گھریلو صارفین کیلئے محکمے نے ایل پی جی سلنڈر سکیم متعارف کروائی ہیں جو عوام کو اوگرا کے ریٹ کے مطابق بہتر معیار اور مقدار میں مہیا کی جا رہی ہیں اس سکیم میں 10 کلو میٹر کے اندر اندر محکمہ کے سیل آفیسر سلنڈر گھر گھر پہنچائیں گے۔