شیخوپورہ: نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل‘ 2 خواتین گرفتار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ رنجیت کے رہائشی نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، مقتول نوجوان کے جسم کے چند اعضاء برآمد ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ 6 نومبر 2023 کو نوجوان عثمان لاپتہ ہوگیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی مگر کوئی سراغ نہ ملا نئے تعینات ہونیوالے ڈی ایس پی شاہد عنایت بھٹی نے انسپکٹر حبیب اللہ اوپل کو اندھے قتل کے فوری تفتیش کا ٹاسک دیا جنہوںنے تین ایام میں مقتول عثمان کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو خواتین بیوٹی پارلر کی مالکہ ثریا بی بی اور ڈی ایچ کیوہسپتال کی نرس شمیم بی بی کو گرفتار کیا تو بیوٹی پارلر کی مالکہ ثریابی بی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مقتول نوجوان عثمان کے بارے میںانکشاف کیا کہ انہوںنے اپنے دیگر گھروالوں سے ملکر عثمان کو قتل کرکے گھنگ گائوں کے قریب سیم نالہ میںپھینک دیا تھا پولیس نے نعش کی تلاش کی تو اس دوران عثمان کے جسم کے چند اعضاء مل گئے پولیس دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے ۔