• news

شیخوپورہ : شہر بھر میں بھکاری خواتین کی بھر مار‘ شہریوں کا جینا محال ہو گیا

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی) شیخوپور ہ شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں اور شاہراہوں پر خواتین اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ بھیک مانگ رہی ہے بھیک مافیا کے ان کارندوں نے شہریوں کا جینا بھی دو بھر کر رکھا ہے دوسری طرف محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آئی ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ خواتین بھیک مافیا کا گینگ پوش علاقوں میں جاکر گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتیں بھی کر رہے ہیں جبکہ بازاروں ہسپتالوں میں بھی بھیک مافیا کے گروہ موجود ہیں پولیس یا دیگر اداروں کی طرف سے ان بھیک مافیا کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی شہریوں نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی ذمہ داری ہے کہ ان بھیک مافیا کو پکڑ کر معاشرے میں کار آمد شہری بنانے کیلئے ان کی معاونت کرے مگر سوشل ویلفیئر اور محکمہ بیت المال نے آج تک بھیک مافیا کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرلاہور ڈویژن افسروں کیخلاف کارروائی کریں۔

ای پیپر-دی نیشن