نارنگ منڈی: سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربااضافہ‘ شہری
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربااضافہ سے شہری شدید پریشان ہو گئے 20,20ہزار بل تھمادئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی جانب سے شہریوں کو ہزاروں روپے کے گیس بلز تھمادئیے گئے ہیں جبکہ گیس کی فراہمی کا شیڈول بھی متاثر جس وجہ سے شہریوں کو صبح بازارسے ناشتہ خریدناپڑتاہے اورسارا دن کی پریشانی سے بچنے کیلئے ایل پی جی گیس سلنڈر کاخرچہ الگ سے ہے شہریوں کا شدید احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعظم سے گیس قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔