نارنگ منڈی: شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘ شہریوں میں خوف وہراس
نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے سکول جانے والے بچے پریشان ہیں صبح سویرے آوارہ کتوں کی ٹولیاں پبلک مقامات پر گشت کرتی دکھائی دیتی ہیں کتے سکول جانے والے بچوں اور مارننگ واک کیلئے جانے والے شہریوں کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے جس سے شہریوں میں خوف کی فضاء قائم ہے ۔ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار پیش کررہی ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کمشنر لاہورڈویثرن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔