• news

سانگلہ ہل بارکے کلرکس کے انتخابات‘ قمر باجوہ  صدر ‘ ملک سجاد قیصر سیکرٹری بلامقابلہ منتخب

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) بارایسوسی ایشن کے کلرکس کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، محمد قمر باجوہ صدر اورملک سجاد قیصر سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے، چیئرمین الیکشن بورڈمحمد زبیراور ممبران محمد تنویر اور ذیشان امجد نے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے صدر محمد قمر باجوہ اور جنرل سیکرٹری ملک سجاد قیصر کا باضابطہ اعلان کیا، دونوں گروپس کے ممبران نے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو مبارکباد دی ۔ بقیہ رجیم کا اعلان صدر سیکرٹری کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن