• news

گوجرانوالہ: 2 روزہ آسیان بزنس فورم یکم مارچ سے شروع ہو گا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تاریخ میں پہلی بار بزنس سینٹر کے زیر اہتمام دو روزہ آسیان بزنس فورم یکم مارچ سے منعقد ہو گا جس میں7ممالک کے 24ڈپلومیٹس شرکت کریں گے۔ جن میں فلپائن، انڈونیشیا، ملائشیا، برونائی،تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار کے ایمبیسڈرز،ڈپٹی ایمبیسیڈر، کمرشل کونسلرز اور اعزازی کونسل جنرل شریک ہونگے۔آسیان ایشیا کی تیسری بڑی تجارتی مارکیٹ ہے ہماری کوشش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔چیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام نے بتایا کہ یہ گوجرانوالہ کے لئے اعزاز کی بات ہے آسیان کیساتھ ممالک کے ایمبیسڈرز ایک ساتھ گوجرانوالہ آئیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کیساتھ تیار کی جانیوالی مصنوعات کا بھی معائینہ کریں گیا ۔انکلوئیر فیز 2کے مکمل ہوتے ہی 52کمپنیوں کے ڈسپلے مکمل ہو جائینگے ۔جس میں 30مختلف بزنس سیکٹرز کی مصنوعات ڈسپلے کیلئے پیش کی جائینگی۔  احمد اکرام نے کہا ، بزنس سینٹر اور آسیان کے مابین آسیان بزنس فورم منعقد کروانے پر آسیان کمیٹی ان اسلام آباد کی سربراہ و ایمبیسڈر آف فلپائن ماریہ ایگنس، اعزازی کونسل جنرل فلپائن فاہدل شیخ اور پاکستان فلپائن بزنس فورم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

ای پیپر-دی نیشن