ریونیو آفیسر گیپکو محمد عبداللہ راجپوت محکمانہ امتحان میں کامیاب ، ڈپٹی کمرشل منیجربن گئے
گجرات( نامہ نگار )محمد عبداللہ راجپوت ،ریونیو آفیسر گیپکو ڈویژن گجرات2 نے واپڈا ہاؤس لاہور میں پروموشنل امتحانات ، برائے عہدہ ڈپٹی کمرشل منیجر میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ جس میں24 ریونیو آفیسران ملک بھر کی مختلف الیکٹرسٹی کمپنیوں سے حاضر ہوئے اور صرف 12 امیدوار ہی پاس ہو سکے۔ یہ محمد عبداللہ راجپوت کی محنت کا نتیجہ ہے۔ واپڈا ہاؤس نے رزلٹ 21 فروری 2042 کو واپڈا کی آفیشل ویب سائٹ پر اناؤنس کیا۔ اہل علاقہ و دوست احباب اور دفتر کے تمام ساتھیوں نے اس کامیابی پر مبارکباد اور مزید ترقی کیلئے دعائیں کی۔