گوجرانوالہ:گورنمنٹ گرلزکالج کا آٹھواں کانووکیشن
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون کے آٹھویں شاندار کانووکیشن کا انعقاد، 1545 طالبات کو ڈگریاں ,22طالبات کو میڈلز اور 29 طالبات کو رول آنرز دی گئیں،اور امسال بھی ادارہ کا رزلٹ 90فصد سے زائد رہا۔سابق پرنسپل عامرہ چیمہ کانووکیشن کی مہمان خصوصی تھیں ۔017 تا 2021 اور 2018تا 2022 کے شاندار کانووکیشن کا انعقاد ہوا ۔پرنسپل عامرہ چیمہ نے کہا کہ کامیاب اور تاریخی کانووکیشن پر پرنسپل پروفیسرڈاکٹر کوثر خالد مبارکباد کی مستحق ہیں ،انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ خود بھی اسی کالج کی پرنسپل رہی ہیںاور بے حد خوشی اور فخرمحسوس کررہی ہیں کہ وہ کالج میں آج بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہی ہیں۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں مثبت رہیں،ہمیشہ صبر اور تحمل سے کام لیںاور جس کام کاارادہ کریںاسے کر گزریں،نوجوان نسل ہی قوم کا مستقبل ہے ،ہمیں یقین ہے کہ ہمارا مستقبل تابناک اورروشن ہے ۔