بجلی گیس کی بڑھتی قیمتیں انڈسٹری کے زوال کا سبب ہیں: شیخ شکیل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس کے سابق صدور،شیخ حاجی محمد شکیل،سینئر نائب صدر حمیس گلزاراورصنعتکاروںنے کہا ہے کہ بجلی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں انڈسٹری کے زوال کا سبب بن رہی ہیں ۔کاروباری برادری کو اعتماد میں لئے بغیر بنائی گئی پالیسیوں سے معیشت بہتر ہونے کی بجائے حالات مزید خراب ہونگے۔آدھی سے زیادہ انڈسٹری پہلے ہی بند ہو چکی ہے ۔بے تحاشہ بجلی و گیس کے بلوں اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ برآمدات میں اضافہ بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ناممکن ہے۔ عام آدمی کی کل آمدنی اتنی نہیں جتنے بل آرہے ہیں ۔