ملزموں کی فائرنگ، موٹرسائیکل سوار زخمی
تتلے عالی(نامہ نگار) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا، بتایا گیا ہے 27 سالہ ایاز سرور سکنہ گوندلانوالہ گزشتہ رات 9 بجے موٹر سائیکل پر موضع ندو سراء اپنے سسرال جارہاتھا ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ مضروب کی فون کال پر اسکے بھائی اورکزن نے جائے وقوعہ سے ہسپتال پہنچایا،زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔