• news

 اسسٹنٹ کمشنرنے ڈی پی ایس  وزیر آبادکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیر آباد فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (وزیر آباد)محمد سلیم آسی نے ڈی پی ایس سکول کا جائزہ لیااور جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈی پی ایس وزیر آباد کی زیر تعمیر بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں اور میٹریل کے معیار کو سراہا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مزید ورک فورس کو بروئے کار لایا جائے تاکہ وزیر آباد کے طلبا وطالبات کو معیاری تعلیمی کے حصول میں مزید بہتری آئے گی،دورہ کے موقع پر بلڈنگ حکام نے انہیں بتایا کہ بلڈنگ کی 75فیصد شٹرنگ کی جا چکی ہے اور اس ہی ہفتہ میں شٹرنگ 100فیصد مکمل کر لی جائے گی اور شٹرنگ مکمل کرنے کے بعد لینٹر ڈالا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد از جلد پایائے تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت، کام کی رفتار کو مزید تیز اور معیاری مٹیریل کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن