• news

چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی کے رہائشی ملزم عبدالواسع نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کی کردار کشی کی اور دھمکیاں دیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاررروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کے خلاف مذموم مہم چلانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے والے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن