الیکشن کمشن سے سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد ‘عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال
اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 128 لاہور پر سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔ الیکشن کمیشن کے دو ممبران نے درخواست پر فیصلہ تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ سلمان اکرم راجہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔