• news

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف اندراج مقدمہ کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست محمد آفاق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا۔ بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا۔ بیان حلفی پنجاب تحفظات بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے۔ بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکے سنگین جرم کیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ توہین دین اسلام پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنا قانونی تقاضا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے اور درخواست گزار کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی اجازت دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن