• news

بلاول کا  اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خلاف دھاندلی کا غلط الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے  میرے انتخابی حلقے این اے 194 سے ایک فراڈئیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دئیے، انہوں نے کہا فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لئے ہیں جو میرے حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا بجائے یہ عزت کے ساتھ اپنی شکست کو تسلیم کریں شکست خوردہ افراد جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں، انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور انہیں سنجیدہ لینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن