پاکستان نئے آئی ایم ایف پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرض کی درخواست کرے گا: بلوم برگ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوم برگ نیوز نے پاکستانی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان نئے آئیی ایم ایف پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کرے گا۔ اس سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مدد کیلئے نئے قرضے کی درخواست کی جائے گی۔ پاکستان آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈز کی سہولت پر بات چیت کرے گا۔