بانی پی ٹی آئی ، اس کا ٹولہ اقتدار سے محرومی کا بدلہ ریاست سے لینا چاہتے ہیں:رانا فاروق سعید
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ فتنہ اور اس کا ٹولہ اقتدار سے محرومی کا بدلہ ریاست سے لینا چاہتے ہیں۔آئی ایم ایف کو خط لکھنے والوں کا ایجنڈا قوم کے سامنے آشکار ہو چکا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ کرائے کے ارکان اسمبلی اتحادی حکومت اور پاکستان کیخلاف بارودی سرنگیں بچھانا چاہتے ہیں۔ قیدی نمبر804 مستقبل کی اپوزیشن کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے