• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس61900 پوائنٹس پر بند

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹا ک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ62ہزار پوائنٹس کے قریب بند ہوئی۔ 100 انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 61500پوائنٹس سے بڑھ کر61900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ52.55فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں کمی بھی واقع ہوئی تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت سمت کی جانب گامزن رہی۔  ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق اور حکومت سازی کی راہ ہمورہونے جیسے عوامل پر سرمایہ کاروں میں مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 355.19 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 61559.16پوائنٹس سے بڑھ کر61914.34پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 132.30 پوائنٹس کے اضافے سے 30 انڈیکس 20718.48پوائنٹس سے بڑھ کر 61914.34پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 41390.49 پوائنٹس سے بڑھ کر41491.88پوائنٹس پر جا پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن