• news

پی ٹی آئی کو اچھے بچوں کی طرح پارلیمان جا کر تنقید برائے اصلاح کرنی چاہئے:عابد حسین صدیقی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اچھے بچوں کی طرح اب پارلیمان کے اندر جا کر تنقید برائے اصلاح والی سیاست کرنی چاہئے۔انہوں نے اپوزیشن میں بیٹھنے کااعلان کیا ہے۔ یہ ان کی اچھی بات ہے،لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اسمبلی کے اندر جا کر عوامی ایشوز پر بات کی جائے اور اگر پی ٹی آئی والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایوان کے اندر نہیں جائیں گے تو ان کا یہ عمل پرامن انتقال اقتدار کے راستے میں ایک بہت بڑی رکاوٹ تصور کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن