آصف علی زرداری صدر مملکت بن کر صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے :نرگس فیض ملک
لاہور( لیڈی رپورٹر ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری صدر پاکستان بن کر ہمیشہ پاکستان کو اور بالخصوص پارلیمان کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے۔ وہ اب بھی صدر مملکت بن کر سب صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے اس سے پہلے بھی بغیر مانگے ہی پارلیمان کی طاقت کو بڑھانے کیلئے اپنے تمام تر اختیارات اسمبلی کو دے دئیے تھے جہاں ایک کونسلر اپنے اختیار کسی کو دینے پریقین نہیں رکھتا تو وہی پر انہوں نے صدر پاکستان بن کر اپنے اختیارات پارلیمان کو دئیے جس پر پوری قوم اور سیاست دان انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔