روٹ نمبر6 پر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے:ناظم شوکت
لاہور(کلچرل رپورٹر)مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے اعلیٰ حکام سے گزارش کی روٹ نمبر6 پر عوام کا زیادہ رش ہونے پر اس روٹ پر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ روٹ نمبر7 کو لاہو سے پنڈی تک چلایا جائے اور دوسروں کو بھی سپیڈو بس کی سروس مہیا کی جائے اور نئی بسیں چلانے کا بندوبست کیا جائے۔