سید فرہاد علی شاہ کا دورہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس اوکاڑہ ،سہولت مرکز کا افتتاح
لاہور(خبرنگار) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوکاڑہ رانا ذوالفقار علی مجاہد کی دعوت پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس اوکاڑہ کا دورہ کیا اور سہولت مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صفدر اقبال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ، منصور امان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ، راو محمد اشرف صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ، بدر ذوالقرنین سیکریٹری بار اوکاڑہ، چوہدری آصف ممبر پنجاب بار کونسل، ذیشان حنیف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، کاشف رسول سپرنٹنڈنٹ جیل، رانا انعام اللہ خان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساہیوال، افضال احمد خان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پاکپتن سمیت وکلاء کی کثیر تعداد، پراسیکیوٹرز اور پراسیکیوشن عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوکاڑہ نے سہولت مرکز کے قیام اور کام کے متعلق شرکاء کو آگاہی دی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سہولت مرکز کے قیام پر میڈیا سے خصوصی خطاب کیا اور پراسیکیوشن سہولت مرکز پر میسر درج ذیل سہولیات کے متعلق آگاہ کیا ۔