• news

فیروز والہ : دیوار کرنے سے 3بچے زخمی

فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع گاوں بٹھل میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے زخمی ہوگئے۔بچے دیوار کے قریب کھیل رہے تھے کہ حویلی کی خستہ حال دیوار اچانک ان پر گر گئی۔  تینوں بچے دیوار کے ملبے تلے دب گئے۔  ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کرملبے کو اٹھایا اور زخمی بچوں کو باہر نکال کر ہسپتال داخل کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن