• news

4تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی نا صر رضوی نے شہر کے چار تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے ہیں۔ انسپکٹر شبیہہ رضا کو ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،سب انسپکٹر محمد سہیل شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ شادمان،انسپکٹر محمد طارق بشیر کو ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ جبکہ سب انسپکٹر محمد بلال کو ایس ایچ او تھانہ اچھرہ تعینات کر دیا گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن