لاہورپولیس پی ایس ایل میچوں کے پْرامن انعقاد کیلئے متحرک
لاہور(نامہ نگار)لاہورپولیس پی ایس ایل میچوں کے پْرامن انعقاد کیلئے پوری طرح متحرک ہے اور ملکی و غیرملکی کرکٹرز، آفیشلزاور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں پی ایس ایل میچوں کا انعقادیقینی بنایا جارہا ہے، پی ایس ایل میچوں کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی مسلسل الرٹ ہے۔ میچوں کے دوران شہریوں کی آگاہی اور ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس کیساتھ ساتھ سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ڈولفن فورس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کررہی ہیں۔ پولیس کے گھڑ سوار دستے اور ڈولفن فورس کی سائیکل سوار ٹیمیں بھی مامورہیں۔