ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ پنجاب اسمبلی ‘سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ایس پی سکیورٹی، ایس پی سول لائنز و دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔سیدعلی ناصر رضوی نے پنجاب اسمبلی کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اسمبلی کے پہلے اجلاس کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔سید علی ناصر رضوی نے افسران کوسکیورٹی مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا تحفظ اور سیشن کے پرْ امن انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ ٹیموں کی پنجاب اسمبلی کے اطراف پٹرولنگ اور سرویلنس بڑھانے کا بھی حکم دیا۔سید علی ناصر رضوی نے اسمبلی کے اطراف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔