شاہین ٹیم میٹ: کپتان، غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا: افتخار احمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے آل رائونڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کی بڑی خامی نظر آئی ہے۔ میچ میں ہماری فیلڈنگ بہت بری رہی تاہم اس بات کی خوشی ہے کہ ہم جیت گئے۔ فلیڈنگ کے حوالے سے ہماری بہت بحث ہوئی ہے، محمد رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ کیچ گرانا ایسے ہی ہے جیسے میچ گرا دینا۔ ہر کوئی اوپر جا کر کھیلنے کا خواہشمند ہے کیونکہ وہاں وقت ملتا ہے لیکن مڈل اوورز میں بیٹرز کم آ رہے ہیں اور مڈل اوور میں بیٹنگ کرنے والوں کی پاکستان ٹیم کو ضرورت ہے۔ میں تھوڑا ایگریشن کیساتھ کھیلتا ہوں، غصہ کرنا کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔ شاہین ہمارا ٹیم میٹ اور کپتان بھی ہے، اسے غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا۔ شاہین شاہ آفریدی اور میرے درمیان جو ہوا یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔ فیلڈنگ پر ہماری بہت بحث ہوئی ہے، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو ہوتا نہیں ہے، ہم نے فیلڈنگ بری کی ہے یہ تسلیم کرتے ہیں۔ میں سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں، ہماری بائولنگ بہت مضبوط ہے، لاہور کی بائولنگ کو دیکھا جائے تو پورے پاکستان کی بائولنگ ادھر ہے۔ شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ ہم جیت گئے، پیچ پر گیند سیم ہو رہا تھا مگر رضوان بہت اچھا کھیلا اور گیم کو بنایا، ہم نے لیف رائٹ کمبی نیشن کیساتھ جانا تھا اس لئے مجھ سے پہلے ڈیوڈ ولی کو بھیجا گیا۔ فیصل اکرم بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ میں سے ایک ہے، یہ وکٹ فاسٹ بائولر کیلئے تھی اس لیے فاسٹ بائولرز کیساتھ میدان میں اترے تھے، فیصل اکرم کو بھی چانس ملے گا۔