چولستان جیپ ریلی‘میر نادر مگسی نے کوالیفائنگ رائونڈ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بہاولپور میں 19ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ رائونڈ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ جیپ ریلی میں 5 خواتین ڈرائیورز سمیت 104 گاڑیوں کے ڈرائیورز کوالیفائنگ رائونڈ میں اپنی ڈرائیونگ کے جوہر دکھائے۔ سوا تین کلو میٹر کا ٹریک فیصل شادی خیل نے 1 منٹ 5 اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔میر نادر مگسی دوسرے نمبر پر آئے جنہوں نے 1 منٹ 5 اعشاریہ ایک 7 سکینڈز میں فاصلہ طے کیا، زین محمود نے 1 منٹ اور 7 اعشاریہ 56 سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبورکی۔خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت نے 1 منٹ 13 اعشاریہ 27 سکینڈز میں فاصلہ طے کیا۔جیپ ریلی کی پریپیئرڈ کیٹیگری کیلئے نادر مگسی، فیصل شادی خیل، زین محمود سمیت 40 کیقریب ڈرائیورز ٹریک پر روانہ ہوں گے۔ پہلے مرحلے کیلئے 236 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے ۔