• news

 بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ‘سیمی فائنل آج ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024ء میں آج بی این پولو اور ڈی ایس پولو کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائیگا۔لیگ میچز مکمل ہونے کے بعدتین ٹیمیں  ایف جی پولو، بی این پولو اور ڈی ایس پولو جو پوائنٹس ٹیبل چھ چھ پوائنٹس کا ساتھ برابر تھیں کے درمیان پنلٹی شوٹس مقابلہ ہوا جس کے بعدایف جی پولو کی تمام پنلٹی پر سکور ہوا۔ بی این پولو اور ڈی ایس پولو کی ٹیموں کی ایک ایک پنلٹی باہر ہوگئی۔ ایف پولو کی ٹیم نے ڈائریکٹر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ بی این پولو اور ڈی ایس پولو کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ سیمی فائنل کے بعد مرحوم بریگیڈیئر گل مواز کی یاد میں نمائشی میچ کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن