• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16پیسے سستا‘ سونا مہنگا ہو گیا

کراچی ( کامرس رپورٹر ) جمعرات کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر279.60روپے پر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں16پیسے  کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر282.44روپے سے کم ہو کر282.16روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر کے اضافے سے2051ڈالر کا ہو گیاجس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کے اضافے سے فی اونس سونا2لاکھ15ہزار300روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 85روپے بڑھ گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ84ہزار585روپے پر جا پہنچی۔

ای پیپر-دی نیشن