شہباز شریف اور مریم نواز بہترین فیصلے کریں گے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ محمد شہباز شریف اور مریم نواز کے فیصلے عوام کے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔ مریم نواز بحیثیت وزیراعلی بہتر فیصلے کریں گی۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے، پی ٹی آ ئی نے9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ پاکستانی معیشت کو بھی تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ (ن) ہی رکھتی ہے، ملک کو اس وقت سیاسی اور معاشی استحکام کی کے لیے محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نوازکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کو پارٹی کی طرف سے وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیر اعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی۔