برطانیہ،بانی وکی لیکس جولین اسانج کی امریکی حوالگی کیخلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ
لندن(شِنہوا)برطانوی ہائی کورٹ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں امریکہ حوالگی کے خلاف دائر اپیل پر 2 روزہ سماعت مکمل کرلی ہے تاہم ججز نے کہا ہے کہ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ا 52 سالہ اسانج پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی دفاعی معلومات افشا کئے تھے۔