• news

بلوچستان اسمبلی کی مخصوص نشستیں، مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم ہونگی: الیکشن کمشن 

اسلام آباد (وقائع نگار) مسلم لیگ ن کی بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا معاملے پر ای سی پی نے پارٹی کے مرکزی صدر کی فہرستیں تسلیم کر لیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا فیصلے میں قرار دیا گیا ہے مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی جبکہ صدر ن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست کو جاری کرے، الیکشن کمشن میں درخواست پیٹرک سینٹ مسیح نے دائر کی تھی درخواست گزار کی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھر بطور وکیل پیش ہوئے تھے۔ الیکشن کمشن نے 16 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کروانے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن