• news

9 مئی واقعات، اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج، علیمہ، عظمیٰ خان کی ضمانت میں توسیع 

لاہور (خبرنگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی جبکہ عدالت نے نو مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے الزام میں درج مقدمات میں تحریک انصاف بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں سولہ مارچ تک توسیع کردی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمی خان عبوری ضمانتوں کی میعاد ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور اپنی حاضری لگائی۔ جبکہ اسد عمر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عدم پیشی پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ 

ای پیپر-دی نیشن