شیخوپورہ: گھریلو جھگڑا، بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، دونوں جھلس گئیں
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو جھگڑے مشتعل شخص نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا جس سے دونوں جھلس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ بھٹی ڈھلواں میں معمولی گھریلو جھگڑے پر یعقوب نامی شخص نے اہلیہ خورشید بی بی 45 سالہ اور بیٹی مصباح، 15 سالہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے دونوں ماں بیٹی جھلس گئیں۔ ملزم کے بیٹے عبدالقیوم نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔